پرانے ریونیو کیسز کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹاتے کی ہدایت
پرانے ریونیو کیسز کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹاتے کی ہدایت سستی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ریونیو افسران پر واضح کیا ہے کہ تمام زیر التوا اور پرانے ریونیو کیسز کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹاتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اندر ان کا ڈسپوزل یقینی بنایا جائے ،بصورت دیگر غفلت یا سستی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،وہ ریونیو افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے . اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ کیسز کے فیصلے محض کاغذی کارروائی تک محدود نہ ہوں بلکہ ان فیصلوں پر مکمل عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تقسیم اراضی اور دیگر حساس نوعیت کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے تاکہ سائلین کو فوری ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالفطر کے بعد ریونیو کیسز کی پیشرفت کا روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا اور ہر افسر اپنی کارکردگی کے حوالے سے جوابدہ ہوگا۔ تمام اضلاع کے افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی پراگریس رپورٹ کمشنر آفس بھجوائیں۔ کمشنر سرگودھا نے مزید کہا کہ عوامی خدمت میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت یا سستی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔