سکیورٹی کیمرے فنکشنل،صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے ، ڈپٹی کمشنر

 سکیورٹی کیمرے فنکشنل،صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے ، ڈپٹی کمشنر

سکیورٹی کیمرے فنکشنل،صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے ، ڈپٹی کمشنرکسی مشکوک سر گرمی یا انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری کاورائی کی جائے

خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں عیدالفطرپلان اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا جس میں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اے سی خوشاب چوہدری ضیااﷲ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈسٹرکٹ انچارج ستھرا پنجاب صائم وارث،عمران علی باجوہ محکمہ واسا خوشاب ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 علی حسین،ایڈیشنل چارج سول ڈیفنس آفیسر مریدعباس بھٹہ،وائلڈ لائف ،محکمہ پولیس کے افسران ،ٹریفک پولیس ،پٹرولنگ ،محکمہ سوئی گیس این ٹی سی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کو ڈسٹرکٹ انچارج،ڈسٹرکٹ انچارجریسکیو 1122،سوئی گیس ،واسا ،پنجاب پولیس ،ٹریفک پولیس ویگر محکموں کے افسران نے عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک پلان کے حوالے بریف کیا ۔

 ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اسپشل برانچ اور سکیورٹی برانچ کے افسران کو کہا کہ سکیورٹی کیمرے فنکشنل رکھے جائیں ملکی موجودہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے کسی مشکوک سر گرمی یا انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری کاورائی کی جائے کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ادارے فوری ریسپانس دیں کنٹرول روم اور تمام ہیلپ لائن24 گھنٹے سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں تمام متعلقہ محکموں کے افسران شہر کے مختلف ایریاز کی سکیورٹی دیگر انتظامات کا جائزہ لیکر شہریوں کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں سیکرٹری آر ٹی اے ملک طاہر کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اڈوں،مین ٹرانسپورٹ روٹ پر ٹریفک پولیس ،ہائی وے پولیس کے ساتھ کوآرڈینیشن بڑھائیں اور تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں