ایس ڈی پی او آفس بھلوال میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسرمحمدشہزاد آصف خان نے ایس ڈی پی او آفس بھلوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او بھلوال فیصل عباس بھی موجود تھے ۔ آر پی او نے کھلی کچہری میں شریک شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے احکامات جاری کیے ۔ آر پی او نے واضح کیا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔کھلی کچہری کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔