اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ کا دریائے جہلم، شاہپورکا دورہ
شاہ پور صدر (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے دریائے جہلم، شاہپورکا اچانک دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی تفریح کے پیش نظر عید کے موقع پر کشتی رانی چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ کشتی رانی کے دوران سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔بعدازاں ،اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے شاہپور میں ستھرا پنجاب ٹیم کے صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہر میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔