ناقص اور غیر معیاری جوس بنانے والی 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں

ناقص اور غیر معیاری جوس بنانے والی 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں

ناقص اور غیر معیاری جوس بنانے والی 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں 200 لیٹر سے زائد غیر معیاری جوس کی بوتلیں برآمد،موقع پر ٹیسٹ کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چھوٹی عید سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی ،ناقص اور غیر معیاری جوس بنانے والی 2 فیکٹریاں پکڑی گئیں ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کاروائی نیو اسلام پورہ میں موجود 2 جوس یونٹس کیخلاف کی گئی، موقع سے 200 لیٹر سے زائد غیر معیاری جوس کی بوتلیں برآمد ہوا،جوس کو موقع پر ٹیسٹ کیا گیا، جوس کے سیمپل فیل ہوگئے ،ناقص اور غیر معیاری جوس عید پر سرگودھا شہر بھر میں سپلائی کیا جانا تھا،دونوں جوس فیکٹری مالکان کیخلاف تھانے میں مقدمات درج کر لئے گئے اس موقع پر ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عید پر چھوٹے بچے جوسسز کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، بروقت موثر کاروائی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں