قازقستان کے سفیر کا وفد کے ہمراہ بزنس سینٹر کا دورہ

 قازقستان کے سفیر کا وفد کے ہمراہ بزنس سینٹر کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)قازقستان کے سفیر یرجان کستافن نے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں قائم میڈ ان گوجرانوالہ انکلو ژرکا دورہ کیا۔۔۔

وفد میں قازقستان کے اعزازی قونصل رائو خالد خان اور انٹرنیشنل چیمبر آف قازقستان کے عہدیدار دانیار الطائیو بھی شامل تھے ،اس موقع پر یرجان کستافن کا کہنا تھا کہ ایک چھت تلے گوجرانوالہ کے 30صنعتی شعبوں کی نمائش بہت احسن قدم ہے  گوجرانوالہ کا شمار پاکستان کے بڑے صنعتی شہروں میں ہوتا ہے اور میڈ ان گوجرانوالہ مصنوعات کے معیار کی دنیا معترف ہے ،ہمارا گوجرانوالہ آنے کا مقصد دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ دونوں ممالک میں موجود کاروباری مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے ، پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 184ملین ڈالر ہے جس کو بڑھانا وقت کی اشد ضرورت ہے ، باہمی تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان رابطوں کو بڑھایا جائے ۔چیئرمین جی بی سی احمد اکرام لون نے قازقستان کے سفیر اور وفد کو خوش آمدید کہا اور مقامی صنعتوں کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے اور علاقائی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں