ٖٖڈی آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
نما زتر اویح، سحری کے اوقات میں مختلف مساجد کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی جواد طارق نے نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں ضلع بھر کی مختلف مساجد کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی۔ ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور افسران اور جوانوں کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔ بعدازاں ڈی آئی جی نے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے \\\'\\\'آئی جی پی شکایت سیل1715- \\\'\\\'پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں۔