میٹروبس کے کرایوں میں33فیصد اضافہ،راولپنڈی،لاہور،ملتان میں کرایہ 40 روپے ہو گیا
تمام بی آر ٹی لائنز بشمول پاکستان میٹرو بس کے کرایوں میں 10روپے کا اضافہ ،اطلاق 26مارچ سے ہوگا ،نجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی
راولپنڈی (دنیا نیوز) میٹرو بس کے کرایے میں 33فیصد اضافہ کر دیا گیا، اضافے کا اطلاق 26مارچ سے ہو گا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام بی آر ٹی لائنز بشمول پاکستان میٹرو بس کے کرایوں میں 10روپے کا اضافہ ہوگا۔ریڈ میٹرو بس کا راولپنڈی، لاہور، ملتان میں کرایہ 40روپے کر دیا گیا، گرین ٹرانسپورٹ کارڈ رکھنے والے 15روپے رعایت حاصل کرکے صرف 25روپے میں ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔