خالد جاوید گورائیہ نے فیتہ کاٹ کر ہفتہ صحت کا افتتاح کیا

خالد جاوید گورائیہ نے فیتہ کاٹ کر ہفتہ صحت کا افتتاح کیا

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدام ،محکمہ صحت کے زیر اہتما م ہفتہ صحت کیمپ کا انعقاد کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے فیتہ کاٹ کر ہفتہ صحت کیمپ کا با ضابطہ افتتاح کیا ،افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقد ہو ئی ۔ڈپٹی کمشنر نے صحت کیمپ میں مختلف طبی کا ؤنٹر زکا معائنہ کیا اور مریضوں کی سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امیر احمد خان اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان بھی مو جود تھے ۔ محکمہ صحت کے افسران کی جا نب سے ڈپٹی کمشنر کو ہفتہ صحت کیمپ سے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ یہ کیمپ 20نومبر سے لیکر22نو مبر تک جاری رہے گا ۔انہوں نے بتا یا کہ اس کیمپ میں صحت مند زندگی کی جانب 9اقسام کی طبی سہولیات مو جود ہیں جن میں مریضوں کی رجسٹریشن ، کلینکل اسسمنٹ ، بنیادی طبی معائنہ ، ہیپاٹائٹس بی او ر سی ، ایچ آئی وی ، ایچ بی ، شوگر ، ٹی بی کے ٹیسٹوں کی سہولیات مو جود ہیں جبکہ کیمپ میں حاملہ عورتوں اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں