اسٹیٹ بینک سیالکوٹ میں خواتین کا کاروباری دن پر سیمینار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین گیلانی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیالکوٹ میں \"خواتین کا کاروباری دن\" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔
سیدہ نوشین گیلانی سمیت ویمن چیمبر سیالکوٹ، سیالکوٹ چیمبر، بزنس فسیلیٹیشن سینٹر، یونیورسٹیز، کمرشل بینکوں اور کاروباری خواتین نے شرکت کی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خواتین کا بینکوں پر اعتماد بڑھانے کی کوشش کو سراہا۔ انہوں نے تاجر خواتین کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس وقت قرضے لینے والوں کی مجموعی تعداد میں خواتین انٹرپرینورز کا حصہ 10 فیصد سے بھی کم ہے اور بینک اکاونٹس میں ان کا حصہ محض 26 فیصد ہے ۔اسسٹنٹ چیف منیجر نے اختراع ، معاشی نمو اور سماجی ترقی میں ویمن انٹرپرینورز کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کاروباری خواتین کو درپیش ساختی اور ثقافتی چیلنجز کا اعتراف کیا جن میں فنانس، مارکیٹوں اور رہنمائی تک محدود رسائی شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر معاشی سرگرمیوں میں خواتین کے کردار کو آگے بڑھانے میں خدمات انجام دینے والی نمایاں خواتین انٹرپرینورز اور بینکوں کو ایوارڈز پیش کیے گئے ۔