حکمران پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے خو فزدہ ہیں:عمر ڈار

حکمران پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے خو فزدہ ہیں:عمر ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چاہنے والے 24 نومبر کے پرامن جلسے میں بھرپور شرکت کر کے یہ ثابت کرینگے کہ عوام اب بھی ان کیساتھ ہیں۔

حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کا نفاذ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ،یہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے خو فزدہ ہیں اور 24 نومبر سے پہلے سیاسی سرگرمیوں کو جمود کا شکار کرنا چاہتے ہیں پنجاب میں(ن) لیگ نے کئی بار اقتدار انجوائے کیا مگر عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتری ۔ وہ نوجوانوں سے میٹنگ کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انصاف لائرز فورم کے صوبائی جنرل سیکرٹری میاں شکیل احمد، ضلعی صدر انصاف لائرز فورم مجسم زرخیز انور خان، سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار حسن سرفراز بھلی کے علاوہ یوتھ ونگ کے عہدیدار اور نوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ عمر فاروق ڈار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں ، جنہیں سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی خاطر مذموم سازشیں رچی جا رہی ہیں اگر ان کو کوئی نقصان پہنچا تو عوام خاموش نہیں رہیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی جاری احتجاجی تحریک کے نتیجہ میں جلدبانی پی ٹی آئی غیر قانونی قید سے نکل کر عوام کے درمیان ہوں گے اور پارٹی کی سیاسی جدوجہد کی قیادت کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں