جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز کا طبی عملہ فلسطین بھیجنے کا اعلان

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز کا طبی عملہ فلسطین بھیجنے کا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جنرل ہسپتال میں آرتھو ڈیپارٹمنٹ اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں پروفیسر محمد حنیف میاں، پروفیسر خالد کاظمی، صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر حسیب تھند، جنید میو اور خالدہ تبسم سمیت ہیلتھ پروفیشنلز بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شرکانے حکومت سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے عملہ فلسطین بھیجنے کا اعلان کیا۔ ہیلتھ کمیونٹی جنرل ہسپتال سے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف فلسطین بھیجنے کیلئے تیار ہے، متعلقہ حکومتی ادارے اس سلسلہ میں ان کی مدد کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں