صوبے میں ہیلتھ ویک کا آغاز

صوبے میں ہیلتھ ویک کا آغاز

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں ہیلتھ ویک کا آغاز کردیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سمن آباد میں ہیلتھ ویک کا افتتاح کیا۔ہیلتھ ویک صوبہ بھر میں 20 تا 22 نومبر جاری رہے گا۔ ہیلتھ ویک کے تحت تمام ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں، بنیادی و دیہی مراکز صحت اور تمام جیل ہسپتالوں میں ہیلتھ سکریننگ کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب نے سکریننگ کیلئے قائم مختلف کاؤنٹر زپر طبی معائنہ کے عمل کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں