جعفرعلی اعوان ڈی ای او جلال پور ملتان تعینات
![جعفرعلی اعوان ڈی ای او جلال پور ملتان تعینات](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468016_24830249.jpg)
ملتان(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے ماہر تعلیم جعفر علی اعوان کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر جلال پور ملتان تعینات کر دیا ان کی جوائننگ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی رہنما اور معززین نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رانا قمر عباس نے کہا کہ جعفر علی اعوان جیسے محنتی اور مخلص افسر کا تقرر علاقے کے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں لائے گا۔ رانا محمد اسلم انجم، چیئرمین ایجوکیشنل موومنٹ، نے کہا کہ جعفر علی اعوان نے اپنی ماضی کی خدمات سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک بہترین منتظم ہیں بلکہ ایک حقیقی رہنما بھی ہیں۔