سرمایہ کار آئیں جتنی انڈسٹری لگا سکتےہیں لگائیں،فوری این اوسی ملے گا:مریم نواز

سرمایہ کار آئیں جتنی انڈسٹری لگا سکتےہیں لگائیں،فوری این اوسی ملے گا:مریم نواز

لاہور(دنیا نیوز،اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 23واں اجلاس ہوا۔اجلاس میں 90نکات زیر بحث لائے گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

صوبائی کابینہ نے سپیشل اکنامک زون انڈسٹریل اسٹیٹ،سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسیکی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ نے کہا سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں،کام کریں،کارروائی بعد میں ہوگی۔پنجاب میں صنعتکاروں کو بزنس کیلئے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں۔جتنی انڈسٹری لگاسکتے ہیں لگائیں،فوری طورپر این او سی ملے گا۔ انڈسٹری لگانے کیلئے مشکل پراسس کو آسان اور بزنس فرینڈلی بنائیں گے ۔ کابینہ اجلاس میں ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سپیشل افراد اورسینئر سٹیزن کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری بھی دی گئی اورطلبہ کیلئے خصوصی سٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا۔کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے متبادل کرایو بلیشنمشین کیلئے 580ملین کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔وزیراعلیٰ نے کینسر کا جدید طریقہ علاج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے سپیشل ایجوکیشن مراکز کو سپیشل افراد کیلئے فرینڈلی اوربہتربنانے کی ہدایت کی۔پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا بھی اصولی فیصلہ کیاگیا۔ 5

ہزار960کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں 127بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی،چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87اسامیوں پر بھرتیوں ،بیسک اینڈ کلینکل سائنسزمیں ڈاکٹرز کی خالی اسامیاں پرکرنے کیلئے عمر کی حد65سال کرنے کی منظوری دیدی گئی۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25اسامیوں اورتونسہ اورمنکیرہ کے 4دانش سکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے سڑکوں پر گڑھے فوری پر کرنے کی ہدایت کی ۔نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب روپے کی منظوری دی گئی جس سے 30ملین(3 کروڑ) افرادمستفید ہوں گے ۔پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملیں گے ۔گندم کے کاشتکاروں کیلئے لینڈ لیور کی جگہ بھی 1ہزار مفت ٹریکٹردیئے جائیں گے ،اجلاس میں منظوری دے دی گئی۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 کے مسودے ،ڈویژنز، اضلاع اور تحصیلوں کی حد بندی کے جائزے کیلئے ٹاسک فورس کی تحلیل اور وزارتی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔کابینہ نے مختلف اضلاع میں اسمارٹ پولیس سٹیشنز کے قیام کی منظوری بھی دی۔وزیراعلیٰ نے سرکاری سکولوں میں جدید آئی ٹی لیب بنانے اور سائنس لیب کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا ہے ۔

مریم نواز نے سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش اور کیریکٹر بلڈنگ کلاسوں کے اجرا اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شوجشن سٹیمکے 1100 طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے طلبہ سے ملک کے خلاف کبھی قدم نہ اٹھانے کا عہد بھی لیا۔ وزیراعلیٰ نے ‘جشن سٹیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی سے توجہ اور انویسٹمنٹ سے ہمارے بچے دنیا فتح کر سکتے ہیں۔طلبہ تعلیم پر توجہ دیں کسی کے بہکاوے میں آکر زندگی خراب نہ کریں۔ مریم نواز نے کہا پنجاب کے 49 ہزار سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ انہوں نے کہا میرا اور بچوں کا آپس میں پیار کا رشتہ ہے جوبہت سے لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا،دنیا جو کہتی ہے کہنے دو، منفی تنقید پر دھیان دینے کی بجائے اپنے مقاصد پر فوکس کریں۔ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں،بچے محنت کریں اپنا راستہ بنائیں۔ بچے کسی کا سیاسی ایندھن نہ بنیں، سرکاری املاک جلانے ، حملے کی ترغیب دینے والوں کو نو میں جواب دیں۔ قوم کی بیٹیوں پر آواز کسنے کاکہنے والے آپ کے دوست نہیں ہیں۔ 4سال نا اہلوں کی حکومت رہی، ایک دھیلے کا کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخواکا وزیر اعلیٰ ذاتی حملے کررہا ہے ، بچے گوگل اور یوٹیوب پر سرچ کریں کہ یہ نوجوان کو کیا سیکھارہے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول میں تاریخ کے سب سے بڑے سرکاری سکولوں کے منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شوجشن سٹیمکی تقریب میں شرکت کی اور 8 کٹیگریز میں جشن سٹیم کے فاتح طلبہ میں کیش انعامات تقسیم کئے ۔ جشن سٹیم کی تقریب میں حافظ آباد، جھنگ، ڈی جی خان اور ملتان کے طلبہ اور اساتذہ کو انعامات ملے ۔ سکاؤٹس نے پرجوش تالیاں بجا کروزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ مریم نواز نے گاڑی سے اتر کر بچوں سے اظہار شفقت کیا اور سکول بینڈ بجانے والے طلبہ سے ہاتھ ملایا۔طلبہ نے وزیر اعلیٰ کو سکچ، پینٹنگ اور خطاطی پیش کی۔ طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے کیپ اور کوٹ پر آٹو گراف لئے ۔ جشن سٹیم مقابلوں میں 6ہزار سرکاری سکولوں کے پونے تین لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ نے سائنس ٹیکنالوجی میتھ سمیت 5000 ماڈل تیار کئے تھے ۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ وزیراعلیٰ کے گرد جمع ہوگئے اور تصاویر بنائیں۔ بعدازاں مریم نواز نے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کا اچانک دورہ بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر پیغام میں کہا سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے ۔ ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں