وزیرخزانہ کی سربراہی میں باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم

 وزیرخزانہ کی سربراہی میں  باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کر دی۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر برائے پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب کونسل کے سی ای او مقرر کردئیے گئے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کونسل کرپٹو اپنانے کیلئے مو ثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔اعلامیے میں کہا گیا بلال ثاقب بلاک چین ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری حکمت عملی اور ڈیجیٹل جدت کے شعبے میں اپنی مہارت کے ذریعے اس اقدام کی قیادت کریں گے ۔وزارت خزانہ نے بتایا پاکستان کرپٹو کونسل کے بورڈ ممبران میں گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)، وفاقی سیکرٹری قانون شامل ہیں۔کونسل کرپٹو اپنانے کے لیے واضح ضابطہ جاتی ہدایات مرتب کرنے کی سفارشات پیش کرے گی، کونسل عالمی کرپٹو اور بلاک چین تنظیموں سے روابط قائم کر کے بہترین عالمی روایات اپنانے میں تجاویز دے گی۔اعلامیہ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کونسل مالیاتی ٹیکنالوجی، سٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور بلاک چین ڈیولپرز کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ جدت کو فروغ دینے کی تجاویز دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں