فارم 47پراسمبلی آنے والے عوامی نمائندے نہیں :حافظ نعیم

فارم 47پراسمبلی آنے والے عوامی نمائندے نہیں :حافظ نعیم

کراچی (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ فارم47کی بنیاد پر اسمبلیوں میں آنے والے عوام کے حقیقی نمائندے نہیں،نظام حقیقی قیادت کے حوالے کیا جائے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 رمضان المبارک کے بعد عوام کے حق کیلئے بجلی اور پٹرو ل کی قیمتوں میں فوری کمی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر زبردست احتجاجی تحریک شروع کریں گے ،پہلے مرحلے میں تمام گورنر ہاؤسز کا گھیراؤ، وزیر اعلیٰ ہاؤسز پر دھرنے دیں گے ،بڑی شاہراہوں پر احتجاج اور اگلے مرحلے میں لانگ مارچ کریں گے ، ملک کے ہرصوبے کے رہنے والے عوام کو ان کا حق دلوائیں گے ،کراچی سے چترال تک تحریک چلائیں گے اور ملک کا نظام اور اس کی باگ ڈور حقیقی قیادت کے حوالے کریں گے ۔کراچی میں جمعہ کے خطبہ اور دعوت افطار پر خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا وہ ظلم ہے ،رمضان المبارک میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو انسانوں کو یرغمال بنا اور قتل کررہے ہیں۔ ان حالات سے نکلنے کے لیے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل عوام کی فلاح و بہبود اور ظلم کے نظام کے خاتمے کیلئے ایک بڑی جدوجہد اور تحریک کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں