حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد:(دنیا نیوز)حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 15 روز کیلئے پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے رکھی گئی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ جلد بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے جارہے ہیں اور اس حوالے سے وہ خود قوم سے خطاب کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں