جیل ہسپتال میں تمام طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
![جیل ہسپتال میں تمام طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468037_74677433.jpg)
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزنر کمیٹی برائے ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں جیل ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے مختلف ایجنڈے پیش کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے پریزنر ہیلتھ کونسل اجلاس میں جیل ہسپتال میں ڈسپنسر، ایل ایچ وی، کٹس اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا اور قیدی مریضوں کے سیمپل لے کر بوریوالا ہسپتال سے فوری کرانے کی ہدایت بھی کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جیل میں طبی سہولیا ت بہتر بنائی جائیں ،ٹی بی کنٹرول پروگرام کے حوالے سے ٹریننگ اور ضروری فرنیچر فراہمی یقینی بنائے جائے ،ڈاکٹرز و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی فرائض ادا کریں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔