ایلومینیئم گلاس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری
وہاڑی (نمائندہ دنیا)وہاڑی گلاس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا،الیکشن میں جعفر حسین مغل صدر اور الیاس ندیم بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ، تاجر برادری ، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر جعفر حسین مغل نے کہا کہ تنظیم کی ترقی اور باہمی اتحاد کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا ،جنرل سیکرٹری الیاس ندیم نے کہا کہ ممبران کے حقوق کا تحفظ پہلی ترجیح ہے ۔ وہاڑی گلاس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی پروقار تقریب گلاس ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی جس میں آرگنائزر قاسم سلیم چیئرمین رانا خلیل صدر جعفر حسین مغل نائب صدر وقار بھٹی جنرل سیکرٹری الیاس ندیم ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکرم کمبوہ انفارمیشن سیکرٹری نعمان حنیف ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عاصم فنانس سیکرٹری محمد اعظم ڈپٹی فنانس سیکرٹری جاوید جوائنٹ سیکرٹری رمضان آصف سیکرٹری آصف سے سابق صدر موجودہ چیف آرگنائزر گلاس ایسوسی ایشن سرفراز بودلہ نے حلف لیا ۔