ڈینگی کی افزائش روکنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں، قراۃ العین

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ انجینئر قرۃ العین میمن نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مچھروں کی افزائش شرو ع ہو جاتی ہے۔
لہذا ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، یہ بات انہوں نے ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ک ہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے لاپرواہی، سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ظفر عباس چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ نے بتایا کہ ضلع میں ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں پر زور دیا جارہا ہے کیونکہ موسم میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اس سے مچھروں کی افزائش اور آبادی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ ڈاکٹر اطہر فاروق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈی ایچ اے مظفر گڑھ نے مریضوں کی سکریننگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔