کار سوار ڈاکٹر کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزموں نے کار سوار ڈاکٹر کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا اور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ڈاکٹر حسن طیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ کار پر سوارہو کر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران راستے میں ملزموں نے اسے زبردستی روک لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا، بعدازاں ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔