لاکھوں مالیت کا ٹریکٹر خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر خوردبرد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالحمید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے قریبی تعلقات کی بناء پر اس سے لاکھوں روپے مالیت کے کار ٹریکٹر استعمال کے لئے بطور امانت حاصل کیا اور مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔