گوجرہ:شادی سے 5 روز قبل دوشیزہ گھر سے اغوا ء

 گوجرہ:شادی سے 5 روز  قبل دوشیزہ گھر سے اغوا ء

گوجرہ (نمائندہ دُنیا) نوجوان نے ساتھیوں کی مددسے شادی سے 5 روز قبل دوشیزہ کو اغواء کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ گوجرہ کے نواحی چک نمبر 243 گ ب کلیا ن پور کے ظہیرالدین بابر نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی بیٹی عبیرہ بی بی کی پا نچ روز بعد شا دی طے تھی اوروہ اپنے گھر موجود تھی کہ محمد اسلم نامی نوجوا ن اپنے نا معلو م سا تھیوں کے ہمراہ آ گیا اور میری بیٹی کو زبردستی اغوا ء کرکے فرار ہو گیا۔ صدر پولیس گوجرہ نے مغویہ اور ملزموں کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں