ڈاکو شہری سے 3 لاکھ سے زائد نقدی، موبائل فون چھین کر فرار

میلسی (نامہ نگار )تین ڈاکو ایک شخص سے 3 لاکھ 19 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ۔
۔تفصیل کے مطابق نواحی موضع چدھڑ بھنڈہ کا رہائشی محمد مدثر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تین ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ 19 ہزار روپے نقد کیش اور ایک موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔