900کلو خراب اچار تلف،پروڈکشن یونٹ کوڈیڑھ لاکھ جرمانہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈائریکٹر آپریشنز زبیر احمد اعجاز کا فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ فرید کوٹ ۔
جہانیاں بائی پاس پر اچار یونٹ پر چھاپہ، 900 کلو گرام فنگس زدہ اچار تلف کردی گیا، پروڈکشن یونٹ کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈائریکٹر آپریشنز زبیر احمد اعجاز نے فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ فرید کوٹ جہانیاں بائی پاس پر اچار یونٹ پر چھاپہ مارا۔ دوران انسپکشن پھپھوندی زدہ اور بدبودار اچار برآمد کیا گیا۔