شافع حسین کی ایرانی قونصلیٹ آمد خامنائی کی شہادت پراظہارتعزیت
لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی امریکی حملے میں شہادت پر قونصل جنرل سے اظہار تعزیت کیا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنائی عظیم لیڈر تھے جن کی شہادت پر دلی دکھ ہوا ہے ۔ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے باعث خطے کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے ۔