ڈی سی کا کنٹینر دھماکے کے بعد سویپنگ آپریشن کا جائزہ
![ڈی سی کا کنٹینر دھماکے کے بعد سویپنگ آپریشن کا جائزہ](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468015_72685816.jpg)
ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز کنٹینر دھماکے کے بعد سویپنگ آپریشن جاری رکھا اس سلسلے میں ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی پلانٹس اور۔۔۔
ری فلنگ کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور سی پی صادق علی ڈوگر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے علاقے میں بحالی کی کارروائیوں اور سائٹ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اس موقع پر سویپنگ آپریشن مکمل ہونے تک تمام علاقہ خالی کرانے کا حکم بھی جاری کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ متاثرہ کنٹینرز کی مکمل چیکنگ اور ملحقہ عمارات خالی کرانے تک آمد و رفت بند رہے گی جبکہ اوگرا کی خصوصی ٹیم جائے حادثہ پر مکمل سکریننگ اور چیکنگ کررہی ہے ،محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایک روز میں انکوئری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔