وزیر تعلیم کی سندس فاؤنڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بچوں کا عالمی دن منفرد انداز میں منایا۔ انہوں نے سندس فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔
وزیر تعلیم نے بچوں سے ان کی خواہشات کے بارے میں جانا اور انہیں دل لگا کر پڑھنے کی نصیحت کرتے ہوئے فیس کے معاملات میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے سندس فاؤنڈیشن کیلئے ہر ہفتے ایک کالج، یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ لگانے کا بھی اعلان کیا اور ان بلڈ کیمپوں کی خود مانیٹرنگ کا عندیہ دیا۔