جڑانوالہ ڈویژنل پبلک سکول میں سپورٹس گالا کا بہترین انعقاد

جڑانوالہ ڈویژنل پبلک سکول میں سپورٹس گالا کا بہترین انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ ڈویژنل پبلک سکول میں سپورٹس گالا 2024 کا بہترین انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی خصوصی شرکت،پرنسپل پروفیسر ساجد محمود نے دونوں کیمپسز کو بھرپور کھیلنے کے موقع سازگار ماحول میں فراہم کرنے کے عملی اقدامات کئے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی ایس سکول کینال کیمپس میں مجموعی طور پر 6 ڈسپلن سپورٹس کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا،کینال کیمپس نے کرکٹ، فٹ بال، ہینڈبال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس، 100 میٹر ریس، ریلے ریس میں حصہ لیا جبکہ سٹی کیمپس نے ریسز اور فٹ بال میں حصہ لیا۔ دونوں کیمپسز کے تقریباً 750 طلباء و طالبات نے مجموعی طور پر کھیلوں میں حصہ لیا۔کلاس چہارم تادہم کے طلباو طالبات کیلئے الگ الگ دنوں کا انتخاب اوربہترین معیار کے فٹ بال ، کرکٹ گراؤنڈز، اتھلیٹکس ٹریکس اور بیڈمنٹن کورٹس مہیا کئے گئے ۔ یہ اپنی نوعیت کا سکول میں پہلا سپورٹس گالا ہے جو 5 دن جاری رہا۔ یاد رہے کہ سکول ہذا کی طالبہ خذیمہ شہزاد بیڈمنٹن میں ساؤتھ ایشیاء چیمپئن جبکہ تائیکوانڈو مارشل آرٹس میں متعدد طلبہ نیشنل و انٹرنیشنل میڈلسٹ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں