ملکی ترقی کیلئے جدید علوم سے روشنائی،ہنر سیکھنا ضروری:ڈاکٹر رؤف

 ملکی ترقی کیلئے جدید علوم سے روشنائی،ہنر سیکھنا ضروری:ڈاکٹر رؤف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے جدید علوم سے روشنائی اور ہنر کا سیکھنا ضروری ہے ۔

گزشتہ سال میں سماجی علوم کی تحقیق کے رجحانات میں تبدیلی آئی ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم تحقیق میں اپنے معیارات کو ان معیارات کے مطابق بلند کریں جو عالمی سطح پر اپنائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام ریسرچ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کو تعلیم کی بنیادی اکائی تصور کیا جاتا ہے ، جس کی بدولت نہ صرف شعبہ تعلیم کی صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے بلکہ طلبا کے تربیتی عمل کو بھی بہتر کیا جا سکتا ہے ۔ ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر، پروفیسر ڈاکٹر محمد فواد رسول، پروفیسر ڈاکٹر عاصم محمود اور ڈاکٹر مظہر عباس نے مقررین نے طلبا کو ریسرچ بارے لیکچرز دئیے ۔ اس موقع پر چیئر پرسن ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نے کہا کہ تحقیق کے ذریعے نہ صرف موجودہ مسائل کا حل سامنے آتا ہے بلکہ ماضی میں درپیش مشکلات کی وجوہات جاننے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں