نامعلوم خاتون نومولود بچی کی لاش سڑک کنارے پھینک کر فرار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم خاتون نومولود بچی کی لاش سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ جمیل پارک میں نامعلوم خاتون نے نومولود بچی کی شاپنگ بیگ میں ڈالی ہوئی لاش کو کوڑا سٹینڈ پر پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئی، اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع سے بچی کی لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمہ کی تلاش شروع کردی گئی ۔