ڈجکوٹ:ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا
ڈجکوٹ(نمائندہ دنیا )شہری دن دیہاڑے نقدی اور موبائل فون سے محروم ۔بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ گوجرہ روڈ لہریاں سٹاپ پر غلام مصطفیٰ سے 2 نامعلوم ڈاکو 2لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ،شہریوں نے وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی روایتی غفلت اور سستی کی وجہ سے ڈجکوٹ میں چوراور ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں ، شہری دن میں بھی سفر کرنے سے ڈرتے ہیں۔