کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں سیمینار کا اہتمام

 کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں سیمینار کا اہتمام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)دفتر صوبائی محتسب پنجاب کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میڈم ارم نے کی۔

صوبائی محتسب کے میڈیا ایڈوائزر عبدالباسط خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ادارے کی افادیت اور تیزی سے انصاف فراہم کرنے کی صلاحیت سے طالبات کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دفتر محتسب پنجاب انصاف کا ادارہ سستا اور بروقت انصاف45 سے 60 دنوں کے اندر فراہم کرتا ہے جس میں کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہوتی اور پورے پنجاب کے تمام اضلاع میں ایڈوائزز ہمہ وقت عوام کی خدمت کیلئے دستیاب ہیں اور اس کی ہیلپ لائن 1050 پر 24 گھنٹے اپنی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں