کمالیہ میں سبزیوں ،پھلوں اور گوشت کی مہنگے داموں فروخت

کمالیہ میں سبزیوں ،پھلوں اور گوشت کی مہنگے داموں فروخت

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ میں سبزیوں اورپھلوں کے سرکاری نرخ نظرانداز ، مرغی، بیف مٹن کے ریٹ بھی زائد وصول ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے مختلف اقسام کی درجنوں سبزیوں اور پھلوں کے جاری کردہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بند کمروں میں کاغذی کارروائیاں کر کے اعلیٰ حکام کو مطمئن کررہے ہیں، ہر ماہ پھلوں، سبزیوں اور اشیا خورونوش کے سرکاری ریٹ جاری کئے جاتے لیکن ان ریٹس پر ایک بھی چیز مارکیٹ اور منڈی میں دستیاب نہیں،سرکاری نرخ ناموں کے برعکس پھل اور سبزیوں مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ زندہ مرغی، بیف ،مٹن وغیرہ کے ریٹ بھی زائد وصول کئے جارہے ہیں، مصالحہ جات، دالیں، چینی، آٹا وغیرہ بھی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ بنیادوں پر کاغذی کارروائیاں مکمل کر کے سب اچھا کی رپورٹ ارسال کرنے میں مصروف ہیں۔شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں