امانت کے طور پر رکھوائی گئی رقم خرد برد کرلی گئی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)امانت کے طور پر رکھوائی گئی رقم خرد برد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ بکر منڈی روڈ کی۔۔
رہائشی شازیہ نے امانت کے طور پر اپنے رشتہ دار کے پاس 21 لاکھ روپے نقدی رکھوائی جو ملزم نے مبینہ طور پر ہڑپ کرلی اور واپس کرنے سے انکار کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔