ڈی سی چنیوٹ نے شہریوں کے مسائل سننے کیلئے کچہری لگائی

ڈی سی چنیوٹ نے شہریوں کے مسائل سننے کیلئے کچہری لگائی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل نے ریونیوعوامی خدمت سروسز کچہری میں لوگوں کے مسائل سن کر انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔۔

میونسپل کمیٹی ہال میں چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے کچہری لگائی گئی اور درخواستوں کومیرٹ پرنمٹاکر سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے مسائل وشکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان کے تیز رفتار ازالہ کی تاکید کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد عمر، اسسٹنٹ کمشنرشمس الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر UT و دیگر ریونیو افسران و سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنرصفی اﷲگوندل نے درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور حل طلب درخواستوں کو موقع پرنمٹایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کچہری کے دوران شہریوں نے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجراء،انتقالات کے اندراج سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کیں۔تحصیل بھوانہ میں اور لالیاں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز  نے کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں