شورکوٹ میں بھی معذور افراد کا دن منایا گیا،تقریب کا انعقاد
شورکوٹ(نمائندہ دنیا )دوسرے شہروں کی طرح شورکوٹ میں بھی 3 دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا۔۔
اسی حوالے سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں بچوں کیلئے کھانے کے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے ۔اس موقع پر پرنسپل محمد ضیغم نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد یہ باور کروانا ہے کہ ان خصوصی بچوں کو بھی عام آدمی جتنی ہی اہمیت دی جائے اور یہ بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اورسٹال لگانے کا اصل مقصد ان بچوں کو سکھانا ہے کہ کیسے اشیاء پیسوں سے خریدی جاتیں ہیں اور دوسرے افراد کو اپنی بات کیسے سمجھائی جائے ۔