آج کے بعد پلاسٹک شاپر بیگ پر پابندی :ڈی سی ٹوبہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرآج10دسمبر کے بعد پلاسٹک شاپر بیگ پر پابندی عائد کر دی گئی ، پلاسٹک سلو پوائزن کی صورت میں ہر جاندار کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پلاسٹک کا بتدریج خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، تاجر برادری 75 مائیکرون سے کم وزن والے شاپر بیگ استعمال نہ کرے ،انہوں نے کہا کہ عوام اشیائے خورونوش کے لئے کپڑے کے تھیلے کو ترجیح دیں جبکہ پلاسٹک بیگ کے کاروبار سے منسلک لوگ اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں۔