پہلی کٹ فلاور شاپ قائم ، کمشنر سلوت سعید نے افتتاح کیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد شہر میں اپنی نوعیت کی پہلی کٹ فلاور شاپ قائم کر دی گئی ۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کی جانب سے باغ جناح کے باہر دیدہ زیب فلاور شاپ کا افتتاح کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے کیا اور مختلف اقسام کے رنگ برنگے گلدستے دیکھے ۔انہوں نے پی ایچ اے کی کاوش کو سراہااور کہا کہ شہر کے دیگر بڑے پارکس اورمشہورمقامات پر فلاور شاپ قائم کی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ باغ جناح فلاور شاپ پر شہریوں کو رنگارنگ گلدستے عام مارکیٹ سے نسبتا رعایتی نرخوں پر دستیاب ہونگے ۔