کرپشن میں ملوث سابق چوکی انچارج سمیت 3 اہلکار فارغ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے کرپشن میں ملوث سابق چوکی انچارج سمیت تین اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا۔
، سابق چوکی انچارج جھمرہ سٹی اے ایس آئی طاہر شبیر نے کانسٹیبل تصدق مرتضیٰ اور غلام عباس کے ساتھ مل کر ایس پی مدینہ ڈویژن حافظ کامران کے بھتیجے کو پولیس مزاحمت کیس میں گرفتار کیا اور بعد میں مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کر کے رہا کیا تھا، دوران انکوائری مذکورہ پولیس اہلکار قصور وار پاے گئے ، سی پی او فیصل آباد نے کرپشن کرنے اور فرائض میں غفلت و لاپرواہی برتنے پر تینوں اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا، اس حوالے سے سی پی او کا کہنا تھا کہ کرپشن اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔