ارکان اسمبلی کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کرانے میں ناکام :بابا لطیف

 ارکان اسمبلی کم از کم اجرت کے قانون پر  عملدرآمد کرانے میں ناکام :بابا لطیف

پینسرہ(نمائندہ دنیا )چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔

مگر عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ارکان اسمبلی اپنے بنائے قانون کم از کم اجرت 37 ہزار ماہانہ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہیں ،حکومت و اپوزیشن ارکان میں سے کوئی بھی اس معاملے پر آواز نہ اٹھا سکا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلم معراج ،ملک ممتاز، شیخ نثار ،رانا ریاض ،فیضی بندیشہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ٹھیکریوالا میں چھبیس کروڑ سے زائد کی وارداتیں رپوٹ ہوئیں، پولیس حکام نوٹس لیں ورنہ احتجاجی تحریک شروع کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں