شورکوٹ :ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں 2ملزموں کو تین ،تین سال قید کی سزا

شورکوٹ :ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں  2ملزموں کو تین ،تین سال قید کی سزا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )عدالت نے ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر 2ملزموں کو تین ،تین سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے سال 2022 کے ناجائز اسلحہ رکھنے کے کیس کا چالان سینئر سول جج کریمینل ڈویژن جھنگ محمد نصراﷲوٹو کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم نصیر عرف تنی اور عامر منگن کو بالترتیب تین تین سال قید بامشقت اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ،یاد رہے ملزمان کا ٹرائل ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں