شہری کو لاکھوں روپے کا بوگس چیک دے دیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین میں شہری کو لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقے میں قیصر فاروق نامی شہری کو ملزم رضوان نے کاروباری لین دین کے دوران 5 لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیاگیا جو بعد میں ڈس آنرہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔