پارکو لائنوں سے لاکھوں روپے مالیت کا تیل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارکو لائنوں کو ٹیمپر کرکے لاکھوں روپے مالیت کا تیل چوری کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چکنمبر 275رب میں ملزمان کی جانب سے زیر زمین گزرنے والی پارکو لائنوں کو ٹیمپر کرکے تیل چوری کیاجارہا تھا جو سکیورٹی ٹیموں کے آنے پر موقع سے فرارہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔