ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری
کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر ) ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔
،تھانہ سٹی پولیس نے شراب و منشیات کا سپلائر گرفتارکر لیا،1432 شراب کی بوتلیں،2کلو500گرام چرس برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ عباد ت نثار کے حکم پر پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ کمالیہ میں اے ایس پی کمالیہ زینب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ نے ملازمین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب و منشیات کے سپلائر ملزم شاہد ندیم کو رنگے ہاتھوں قابو کر لیا اور اس کے قبضہ سے 1432شراب کی بوتلیں، بھاری مقدار میں پیکنگ کا سامان اور2کلو500گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ اے ایس پی زینب ایوب نے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا ۔