ٹوبہ :اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو)ہسپتال کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور لیبارٹریز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے اور تمام سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا یہ سلسلہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جاری رہے گا۔