موبائل شاپ کے تالے توڑ کر نقدی، سامان چوری کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موبائل شاپ کے تالے توڑ کر نقدی، موبائلز، اور دیگرسامان چوری کرلیاگیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے نورپور میں زین نامی شہری کی موبائل شاپ کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائلز، نقدی، اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔