ضلعی انتظامیہ کا گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کو ٹریفک فری بنانے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کا گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کو ٹریفک فری بنانے کا فیصلہ

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )فیصل آباد کی 144 سالہ تاریخ میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ ،گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کو ٹریفک فری کیا جائے گا ،بازاروں میں موٹرسائیکل اور گاڑیاں داخل نہیں ہوسکیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تمام بازاروں کو پیدل چلنے والوں کیلئے مختص کردیا گیا ،داخلی راستوں پر بیرئیرز لگا دئیے گئے ، پارکنگ پوائنٹس بنانے کے بعد بازاروں کے داخلی راستوں پر ٹائر برسٹر لگائے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے وزیر اعلی مریم نواز اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو اعتماد میں لے کر شہر کے اہم ترین کاروباری مرکزچوک گھنٹہ کے اطراف کے بازاروں میں ٹریفک کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اب گھنٹہ گھر کے اطراف کے بازاروں میں کوئی بھی موٹرسائیکل یا گاڑی داخل نہیں ہوسکے گی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے فیصلے سے پہلے تمام پہلووں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، بازاروں کو وہیکل فری بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پارکنگ مقامات پر انشورڈ پارکنگ بھی ہوگی جبکہ فری پارکنگ بھی دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا کہنا تھا کہ راجباہ روڈ پر لنڈا بازار کو ختم کرایا گیا ہے جہاں وسیع پارکنگ دستیاب ہے جبکہ پارکنگ پلازہ کو جلد مکمل کرانے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے ، چوک گھنٹہ گھر وملحقہ بازاروں کو پاکستان کی پہلی بڑی مارکیٹ بنائیں گے جہاں راہگیروں کو معیاری سہولت اور تفریح کے مواقع بھی میسر ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں