ٹوبہ :پارکوں کی صفائی ، پودوں کی کانٹ چھانٹ کا سلسلہ جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ستھرا پنجاب پروگرام پر بھرپور عملدرآمد کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایات۔۔
پر اے ڈی سی (جی)ذیشان لبھا مسیح اور اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر کی زیر نگرانی مختلف محکموں کے تعاون سے صفائی مہم جاری ہے ، پی ایچ اے کے اہلکار پارکس کی صفائی اور پودوں کی کانٹ چھانٹ میں مصروف ہیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کے لیے پارکوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اقدامات کا مقصد شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments